پہلی دوسری تیسری اور چوتھی کے چاند کی بحث نری gimmickry ہے اور کچھ بھی نہیں۔ چاند کی پیدائش پاکستانی وقت کے مطابق 20 جولائی کو رات 11:33 پر ہوئی۔ اگلے دن یعنی 21 جولائی کو شام کو غروب کے وقت چاند کوئی 20 گھنٹے عمر کا تھا اور روشن سطح نہایت باریک تھی، سورج کے بھی بہت قریب تھا۔
چاند کا آنکھوں سے نظر نہ آ پانا مختلف وجوہات کی بنا پر قابلِ قبول تھا۔ پاکستان، انڈیا اور سری لنکا سے اکثریتی طور پر انفرادی اور سرکاری طور پر چاند کے نظر نہ آنے کا ہی فیصلہ کیا گیا۔ جب آج شام یعنی 22 جولائی کو چاند دیکھا گیا، تو وہ 40 گھنٹے سے زائد عمر کا تھا۔
لامحالہ اسے دیکھ کر یہی خیال آنا تھا کہ یہ تو دوسری تاریخ کا ہے پہلی کا نہیں۔ پھر وہی بحث، مولویوں نے چھپا دیا، ایپ نے صحیح بتا دیا، اتنا موٹا چاند پہلی کا کیسے ہوگیا، سوال بنتا ہے، یہ وہ وغیرہ وغیرہ۔
پہلی بات تو پاکستانی اور مسلمان یہ بات سمجھ لیں کہ مسئلہ یہ نہیں کہ چاند پہلی کا ہے یا دوسری کا۔ مسئلہ اجتہادی ہے کہ رمضان اور عید کا فیصلہ چاند 'دیکھ' کر کرنا ہے یا سائنسی حسابات سے کام چلایا جا سکتا ہے۔ یہاں آدھے لوگوں کو اجتہاد کا مطلب نہیں پتہ ہونا، بحث کمیٹی اور ایپ پر۔
چونکہ پاکستان میں اکثریت مسلمانوں کے فقہوں کے اعتبار سے رویت ہی ضروری ہے، اس لیے یہاں فیصلہ ایسے ہی کیا جاتا رہا ہے۔ اور اگر رویت نہیں ہوئی تو چاند اگلے دن بعد بھی نظر آئے مہینہ تبھی شروع ہوگا، اس سے پہلے نہیں۔ پھر بھلے وہ 'پہلی‘ کا نہ لگ رہا ہو۔
اگر آپ نے فیصلہ کر لیا ہے کہ احادیث کی روشنی میں چاند دیکھ کر ہی رمضان اور عید وغیرہ منائیں گے تو یہ پہلی اور دوسری کی بحث فضول ہے۔ پھر تہوار تبھی ہوگا جب چاند نظر آئے گا۔ بھلے ایپ کچھ بھی کہے۔

ہاں اگر آپ اجتہاد کر لیں کہ سائنسی حسابات کافی ہیں، تو پھر یہ مسئلہ حل ہو سکتا ہے۔
اس معاملے میں اہلِ تسنن اور اہلِ تشیع میں سے کئی علما کے نزدیک سائنسی حسابات کی روشنی میں یہ فیصلہ کیا جا سکتا ہے اور رویت ضروری نہیں ہے۔ لیکن ایک مزاحیہ کمنٹ کے ساتھ ریٹویٹ کرنے میں کم وقت لگتا ہے، ان تکنیکی معاملوں پر توجہ دینا وقت طلب کام ہے۔
رویتِ ہلال کمیٹی کے جن ناقدین کو آج کل جب صرف چاند سے منسلک تہواروں کے دنوں میں سائنس یاد آتی ہے، ان کے لیے عرض یہ ہے کہ آپ کو الجھا کر اپنی تشہیر کی جا رہی ہے۔ نہ آپ کو اس حوالے سے فلکیاتی طور پر آگاہ کیا جا رہا ہے اور نہ ہی مذہبی طور پر۔
اصل معاملے کی طرف توجہ نہیں دی جا رہی کیونکہ اصل معاملہ فقہی اصول کا ہے اور اس میں کوئی بھی نہیں پڑنا چاہے گا کیونکہ یہاں پر رائے میں اختلاف ہے۔ جب تک پاکستان میں اس معاملے کی بنیاد (رویت یا حسابات) پر اتفاق نہیں کیا جائے گا، تب تک اس کے علاوہ کی ساری باتیں صرف اور صرف gimmick۔
You can follow @bilalkmughal.
Tip: mention @twtextapp on a Twitter thread with the keyword “unroll” to get a link to it.

Latest Threads Unrolled:

By continuing to use the site, you are consenting to the use of cookies as explained in our Cookie Policy to improve your experience.