ست سری اکال 🙏
ہزارہ کمیونٹی کے ساتھ سانحہ پر بہت سی باتیں تھیں لیکن اس وقت ماحول کافی گرم تھا تو نہیں لکھیں آج پھر کوشش کرتی ہوں سمجھنے اور سمجھانے کی۔
اس سانحہ کو لے کر بین الاقوامی سطح پر عرب سپرنگ کی باتیں شروع ہو گئی تھیں اوپر سے ایرانی سفیر کا بیان شدید قابل مذمت تھا اور
اس بیان نے بھی پوری طرح رنگ دکھایا حالانکہ یہ ہمارا زاتی معاملہ ہے اور کسی بھی ملک کو اس میں دخل اندازی کی ضرورت نہیں ہے۔
5 لاکھ ہزارہ کمیونٹی ایران میں، آٹھ لاکھ پاکستان میں اور ان کی تعداد افغانستان میں کافی زیادہ ہے۔
ایران ان کو بھرتی کر کے داعش کے خلاف لڑنے بھیجتا ہے داعش
والے ان کو ڈھونڈتے رہتے ہیں لیکن ایک سوال یہ کہ جب افغانستان میں افغانی ان کا مارتے تھے تو ہزارہ کمیونٹی وہاں تو دھرنا نہیں دیتی تھی اور جب وہاں انہوں نے پختونوں کو مارا تو پھر بھی کوئی دھرنا نہیں ہؤا یہ دھرنے آخر میرے دیس میں ہی کیوں ہوتے ہیں؟ مسلمانوں کے ایک بڑے لیڈر حضرت علی
جی نے کہا ایک دفعہ کہ حق سچ پرکھنا ہو تو دیکھو کہ سارے تیر کس پر برسائے جا رہے ہیں تو جب سارے مل کر پاکستان کی طرف تیر برساتے ہیں تو یہ دیس پاک دیس ہے حق ہے سچ ہے ہمیں صرف قبلہ درست کرنا ہے۔
ایران اور دبئی شدید مخالف ہیں گوادر کی ترقی پر، جو بائیڈن کے صدر منتخب ہونے کے بعد
ایران دوبارہ بھارت کی گود میں بیٹھ گیا ہے اور چاہ بہار پر دوبارہ سے کام شروع کرنے جا رہا ہے۔ حالانکہ ہم نے اس کی مدد کی چین سے کاروبار میں شراکت لے کر دی لیکن نہیں صاحب پاکستان سے دشمنی تو شاید یہ عبادت سمجھ کر کرتے ہیں۔
ادھر عرب سارا اسرائیل کی گود میں بیٹھ گیا ہے۔
یہ سارا کھیل
صرف پاکستان کو کمزور کرنے کے لیے کیونکہ اس وقت دنیا میں پاکستان ایک واحد ملک ہے جو ترکی کی مدد سے سب پر بھاری ہے۔ یہ شیعہ،سنی، اور بھی جو ہیں جب دشمن آپ کو مارے گا تو وہ یہ نہیں کہے گا کہ شعیہ یہاں ادھر ادھر ہو جائیں ہم نے بم گرانا ہے اس لیے ایک بات یاد رکھیں یہ جو فوج ہے نا
یہ ہے تو یہ ملک ہے اور اگر یہ نہیں ہے تو اس خطے کو کتوں کی طرح پھاڑ کر اپنا اپنا حصہ لے جائینگے یا کتوں کو یہ چار پانچ ریاستیں قائم کر کے حوالے کر دیا جائے گا۔
جھوٹ اور سچ کی پہچان کریں عمران خان کی صورت میں ایک سچا لیڈر اور فوج اس کے ساتھ صرف اسی لیے ہے کہ وہ اس ملک کی بہتری
چاھتا ہے۔
عمران خان کو سمجھنا اتنا آسان کام نہیں بس کوشش ضرور کرتے رہا کریں۔
پھر کہوں گی کہ سچ کی کھوج میں لگے رہیں۔
رب سکھ رکھے گا۔
بہت شکریہ
آپ کی روی
❤️🙏❤️
You can follow @786N1R.
Tip: mention @twtextapp on a Twitter thread with the keyword “unroll” to get a link to it.

Latest Threads Unrolled:

By continuing to use the site, you are consenting to the use of cookies as explained in our Cookie Policy to improve your experience.