حساس انسان ڈپریشن کا جلدی شکار ہوتا ہے_، کبھی ہم نے سوچا کہ ذہنی امراض کیوں پیدا ہوتے ہیں؟ ہم میں سے اکثر اس کو بیماری ہی نہیں سمجھتے ہمارے نزدیک بیماری وہی ہے جو نظر آجائے جبکہ ذہنی اذیت اور نفسیاتی تکلیف نظر نہیں آتی!
ڈپریشن کا پہلا شکار sensitive انسان
ہوتا ہے اور خاص طور پر وہ انسان جو اپنی کیفیت کا اظہار بھی نہ کر سکتا ہو ۔تین چیزیں مینٹل سٹریس بڑھانے میں اہم کردار ادا کرتی ہیں__،
روزگار، محبت، اور انسانی رویے__،

اگر دیکھا جائے تو سب سے اہم انسانی رویے ہیں۔
آفس میں ایک باس کا رویہ، ایک دوست، محبوب ، والدین یا سسرال
کا برتاو۔۔ کوئی نہ کوئی آپ اذیت دینے میں اپنا کردار ادا کر رہا ہوتا ہے۔ اور آپ " Hidden Depression " کا شکار ہوتے چلے جاتے ہیں ۔
یہاں پر ایک عمومی رویہ یہ بھی ہے کہ کوئی ڈپریشن کا شکار ہے تواسے نفسیاتی مریض سمجھ لیا جاتا ہے ۔ اس لیے لوگ اپنا ذہنی دباو کسی سے
بانٹتے نہیں اور اندر ہی اندر جنگ لڑتے رہتے ہیں!
اگر ہم اپنے رویے ہی بہتر کر لیں کسی کے جذبات، احساسات اور خدمات کی قدر ہی جان لیں تو اسے ذہنی دباو کا شکار ہونے سے بچایا جا سکتا ہے ۔ یہ بات بڑی دلچسپ ہے کہ ڈپریشن کا باعث آپ کے قریبی رشتے ہی بنتے ہیں
اگر شادی سے پہلے بیٹی یا بیٹے کی پسند پوچھ لی جائے تو کیا حرج ہے ؟ اور اگر پسندیدگی ہو تو انا پس پشت ڈال کر وہاں بیاہ دینے میں کیا امر مانع ہے؟ %٣۵ والدین بچوں کی زبردستی شادی کر کے خود تو نام نہاد سرخروئی حاصل کر لیتے ہیں لیکن اولاد کو ڈپریشن اور کمپرومائز جیسی اذیت
میں ڈال دیتے ہیں—!
"محبت " جسے ہمارے معاشرے میں ایک غیر اہم عنصر سمجھا جاتا ہے وہ بھی نفسیاتی دباو کی ایک اہم وجہ ہے ۔۔۔۔
"محبت" جسے ہو جائے وہ زیر عتاب___،جو پا لے طعن و تشنیع اس کا مقدر اور جس کی کھو جائے، اس کے لیے عمر بھر کی محرومی اور اذیت💔
You can follow @khail_azad.
Tip: mention @twtextapp on a Twitter thread with the keyword “unroll” to get a link to it.

Latest Threads Unrolled:

By continuing to use the site, you are consenting to the use of cookies as explained in our Cookie Policy to improve your experience.